ایشیائی ترقیاتی بینک کی کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے سولومن جزائر کو 20 ملین ڈالر کی امداد

جمعہ 10 جولائی 2020 12:01

ایشیائی ترقیاتی بینک کی کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے سولومن جزائر کو ..
منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2020ء) ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ بینک نے سولومن جزائر کی مدد کے لئے 10 ملین ڈالر کی گرانٹ اور 10 ملین ڈالر کی مراعات پر مشتمل 20 ملین امریکی ڈالر کی رقم تقسیم کی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق منیلا سے تعلق رکھنے والے بینک نے کہا کہ یہ گرانٹ کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے اے ڈی بی کی جانب سے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس رقم کو سلمان جزیرے میں نرسوں اور ڈاکٹروں کو کورونا وائرس سے لڑنے اور طبی عملے کے لئے ذاتی حفاظتی سازوسامان کے حصول کے لئے تربیت دینے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ اے ڈی بی کے بیان کے مطابق فنڈ افراد اور کاروباری اداروں کی مدد کے لئے حکومت کے معاشی محرک کی مالی اعانت میں مدد کرے گا۔ اے ڈی بی کے صدر ماساسوگو آساکاوا اورسولومن جزائرکے وزیر خزانہ ہیری کوما نے اس امداد کے سلسلہ میں تبادلہ خیال ۔

آسکاوا نے کہا کہ اے ڈی بی آئندہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی تیاری کے لئے اور ملک کے معاشی محرک پیکج کے نفاذ کے لئے سولومن جزائر کو مدد فراہم کررہا ہے۔ آساکاوا نے مزید کہا کہ کوویڈ19- کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے سولومن جزائر کی ابتدائی و فعال کوششوں کے لئے تعریف کی جانی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :