ایشین ویمن نیٹ بال چمپئن شپ آئندہ برس کوریا میں کھیلی جائے گی

جمعہ 10 جولائی 2020 12:42

ایشین ویمن نیٹ بال چمپئن شپ آئندہ برس کوریا میں کھیلی جائے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2020ء) ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین ویمن نیٹ بال چمپئن شپ آئندہ برس 2021 ء میں کوریا میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں نے میڈیا گفتگو کرتے بتایاکہ انٹرنیشنل نیٹ بال فیڈریشن نے دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وباء پھیلنے کے باعث اپنی انٹرنیشنل سطح پر تمام کھیلوں کی سرگرمیوں کو روک دیا تھا، گذشتہ ماہ ایشین نیٹ بال فیڈریشن کا اجلاس آن لائن منعقد ہوا جس چودہ ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی، جس میں ایشین ویمن نیٹ بال چمپئن شپ آئندہ برس 2021 ء میں کوریا میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا اور تاریخ کا اعلان کرونا وائرس کی وباء کو مدد رکھ کر کیا جائیگا، آئندہ ایک، دو ماہ میں کردیا جائیگا۔