سوات میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ سوات نے ملک کو قومی اور انٹرنیشنل سطح کے فٹ بالرز مہیا کئے،صدیق بنگش

سوات میں فٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور وسائل کی کمی کے باعث یہ ٹیلنٹ ضائع ہونے کا خدشہ ہے، گفتگو

جمعہ 10 جولائی 2020 12:42

سوات میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ سوات نے ملک کو قومی اور انٹرنیشنل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2020ء) اسوا فٹ بال اکیڈمی کے کوچ محمد صدیق بنگش نے کہا ہے کہ سوات میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ سوات نے ملک کو قومی اور انٹرنیشنل سطح کے فٹ بالرز مہیا کئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سوات میں فٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور وسائل کی کمی کے باعث یہ ٹیلنٹ ضائع ہونے کا خدشہ ہے، انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ سوات کے فٹ بالروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرے تاکہ سوات کے کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کر سکیں، انہوں نے کہا کہ ملک میں کرونا وائرس کی وباء کے دوران کھلاڑی اپنی فٹنس کے لیول کو ضرور برقرار رکھیں کیونکہ وباء ختم ہوتے ہی کھلاڑیوں کو دوبارہ بھرپور انداز میں کھیلوں کے میدانوں میں اترنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں کو قوت مدافعت بڑھانے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر 30 سے 40 منٹ تک مختلف ورزشیں کرنی چاہئے، صدیق بنگش نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کھیلوں پر کرونا وائرس کے باعث پابندی لگانا کھلاڑیوں اور عوام کے مفاد میں ہے کیونکہ حکومت ہر شہری کی حفاظت کی ذمہ دار ہے، انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کرونا وائرس کے باعث لاک ڈائون کے دوران اپنے گھروں میں رہ کر اپنی فزیکل فٹنس پر زیادہ سے زیادہ بھر پور توجہ دیں اور عام آدمی بھی ورزش کو معمول کا حصہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور اس سے بچنے کے لئے سماجی فاصلوں کا خیال رکھتے ہوئے میل جول سے بھی گریز رکھیں۔

متعلقہ عنوان :