آسٹریلیا لوٹنے والے افراد کی تعداد پر پابندی عائد کرنے کا اعلان

آئندہ پیر سے ملک میں صرف 4000 افراد کی ہر ہفتے آمد کی اجازت ہوگی،وزیراعظم سکاٹ مورسن

جمعہ 10 جولائی 2020 12:48

آسٹریلیا لوٹنے والے افراد کی تعداد پر پابندی عائد کرنے کا اعلان
کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2020ء) آسٹریلوی وزیراعظم سکاٹ مورسن نے کہاہے کہ آئندہ پیر سے ملک میں صرف 4000 افراد کی ہر ہفتے آمد کی اجازت ہوگی تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اس کا یہ مطلب ہے کہ ہم صرف 4000 آسٹریلوی شہریوں کو ملک لوٹنے دیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ملک کے دوسرے برے شہر میلبورن میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد آسٹریلیا ملک میں آنے والے لوگوں کی تعداد پر حد مقرر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

وزیراعظم مورسٹ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا تک رسائی برقرار رکھی جائے گی تاہم آنے والی پروازوں پر جگہ کم ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے میرا نہیں خیال کہ یہ غیر مناسب اقدام ہے۔میلبورن جانے والی تمام بین الاقوامی پروازوں کو پہلے ہی منسوخ کیا جا چکا ہے اور ملک پہنچنے والی زیادہ تر پروازیں سڈنی اور پرتھ جا رہی ہیں۔اس وبا کے آغاز سے اب تک تقریباً تین لاکھ آسٹریلوی شہری وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔