جنسی ہراسانی کا الزام، سیول کے میئر نے خود کشی کر لی

جمعہ 10 جولائی 2020 13:25

سیئول۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2020ء) جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول کے میئر نے خود کشی کر لی ۔ پارک وون سون پر ایک دن قبل ہی جنسی ہراسانی کا الزام لگا تھا۔ ان کی لاش سیول کے قریب ایک پہاڑی سے ملی ہے۔

(جاری ہے)

ساتھ ہی ان کا ایک خط بھی برآمد ہوا، جس میں انہوں نے اپنے اہل خانہ اور دیگر کئی افراد سے معافی مانگی۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک سینئر سیاست دان پارک سیول کے میئر ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے ایک نامور وکیل اور آئندہ صدارت کے ممکنہ امیدوار بھی تھے۔ جمعرات ہی کو ایک سابق سیکرٹری نے ان پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔

متعلقہ عنوان :