سپریم کورٹ نے انتخابی عزر داریوں کے لئے خصوصی بنچ تشکیل دیدیا،167اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ سماعت14 جولائی کو دن ایک بجے سماعت کریگا

جمعہ 10 جولائی 2020 14:21

سپریم کورٹ نے انتخابی عزر داریوں کے لئے خصوصی بنچ تشکیل دیدیا،167اپیلیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2020ء) سپریم کورٹ نے انتخابی عزر داریوں کے لئے خصوصی بنچ تشکیل دیدیا، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے مختلف 67 اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردیں،جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ سماعت14 جولائی کو دن ایک بجے سماعت کریگا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کیخلاف اسلم شاہ کی اپیل ،خواجہ آصف کیخلاف عثمان ڈار کی اپیل اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی اپیل بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ،عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے۔