جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سے وزیراعظم آ زاد کشمیر فاروق حیدر خان اور چینی کمپنیوں کی سربراہوں کی علیحدہ علیحدہ ملاقات

جمعہ 10 جولائی 2020 15:12

جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سے وزیراعظم آ زاد کشمیر فاروق حیدر خان اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات و چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سے وزیراعظم آ زاد کشمیر فاروق حیدر خان نے ملاقات کی۔ جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم آ زاد کشمیر فاروق حیدر خان سے ملاقات میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ چین کے تھری گورجیز ڈیم اور گیزہوبا کمپنیوں کے سی ای اوزنے بھی ان سے ملاقات کی ہے۔ ان کی ملاقات کا مقصد کوہالہ پاور اور آزاد پتن منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں مدد کرنے اور ان پر عملدرآمد کیلئے بھر پور تعاون کی فراہمی پر سی پیک اتھارٹی کا شکریہ ادا کرنا تھا ۔ان منصوبوںپر 4 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی گئی جبکہ ان سے 1800 میگاواٹ سستی بجلی کی پیداوار اور 8000 ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔