مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے حوالے سے واپڈا کی رپورٹ

جمعہ 10 جولائی 2020 15:14

مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے حوالے سے واپڈا کی رپورٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2020ء) مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے حوالے سے واپڈا کی جانب سے جمعہ کو جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 160100 کیوسک اور اخرج 175000کیوسک ہے جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 58800 کیوسک اور اخراج 58800 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد42900 کیوسک اور اخراج 15000کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد68000 کیوسک اور اخراج 35000 کیوسک رہا۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، پانی کی موجودہ سطح1460.86 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.638 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1223.50 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.938 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 645.60 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.142 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

متعلقہ عنوان :