سیئول کے میئر پارک ون سوان لاپتہ ہونے کے بعد مردہ پائے گئے

جمعہ 10 جولائی 2020 15:24

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2020ء) جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول کے میئرپارک ون سوان لاپتہ ہونے کے بعد مردہ پائے گئے۔برطانوی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے مقامی پولیس ترجمان لی بیونگ سیوک نے بتایا کہ لاپتہ ہونے والے میئر کی لاش کو ان کے موبائل فون کے سگنل کی مدد سے شمالی سیول کے علاقے ماؤنٹ بوگک سے برآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران میئر کی بیٹی نے انگشاف کیا ہے کہ انکے والد نے گھر چھوڑنے سے پہلے ایک تحریری پیغام میں لکھا کہ مجھے ہر ایک سے افسوس ہے اور میں ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو میری زندگی میں میرے ساتھ رہے ہیں۔واضع رہے کہ مسٹر پارک جنوبی کوریا میں آمرانہ حکمرانی کے خلاف جدوجہد میں سرگرم رہے اور2011 میں سیئول کے میئر منتخب ہوئے تھے اور پچھلے سال جون میںتیسری میئر منتخب ہونے کے علاوہ انکا نام 2022 کے صدارتی انتخابات کے لیے بھی زیر غور لایا گیا تھا۔پولیس نے ابتدائی تحقیقات میںسیئول کے میئرپارک ون سوان کے خود کشی کرنے کا شبہ ظاہر کیاہے ۔