نیوزی لینڈ کرکٹ نے سوفی ڈیوائن کو مستقل کپتان نامزد کر دیا
جمعہ 10 جولائی 2020 16:02
(جاری ہے)
سوفی ڈیوائن نے کہا کہ گذشتہ سیزن میں کپتان کی حیثیت سے میں اس وقت سے خوب لطف اندوز ہوئی تھی، لیکن بعض اوقات یہ نتائج کے حساب سے بہت چیلنجنگ تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی کرکٹ اور اپنی ٹیم کی ثقافت دونوں کی حیثیت سے صحیح سمت میں گامزن ہیں۔سوفی ڈیوائن نے کہا کہ میں ایمی سٹرتھویٹ کے ساتھ بہت زیادہ کام کرنے کی منتظر ہوں جس کا ایک غیر معمولی کرکٹنگ دماغ ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ہم ایک گروپ کی طرح ساتھ مل کر مضبوط قیادت کی شراکت قائم کرسکتے ہیں۔نیوزی لینڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ باب کارٹر نے سوفی ڈیوین کی قیادت کو ٹیم کے حق میں بہتر قرار دیا ہے۔ سوفی ڈیوائن ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز میں جنوبی افریقہ کی طرف سے 72 ، 54 * ، 61 ، 77 اور 105 رنز بنا کر نمایاں رہیں، جو ٹی ٹونٹی کرکٹ میں مسلسل 50 سے زیادہ رنز بنانے والی پہلی کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف 75 رنز کے ساتھ ناقابل شکست انداز میں اپنی مہم کا آغاز کیا تھا۔ وہ گذشتہ سال ڈبلیو بی بی ایل میں بھی شاندار فارم سے لطف اندوز ہوئیں تھیں اور وہ 130.33 کی اوسط سے 769 رنز اور بائولنگ میں 19 وکٹوں کے ساتھ سیزن کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ سوفی ڈیوین اب فروری تا مارچ 2021ء میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کی قیادت کریں گی۔ہیڈ کوچ باب کارٹر نے مزید کہا کہ سوفی ڈیوین ایک مضبوط رہنما ہیں اور کھیل میں انکا ایک اپنا انداز ہے اور وہ اپنی ٹیم کی کھلاڑیوں سے خوب واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ رہنما کی حیثیت سے ان کی صلاحیت کا ثبوت ہے کہ گذشتہ موسم گرما میں عمدہ بیٹگ کارکردگی نے انکو ایک نئی سطح پر پہنچیا ہے۔ وہ اپنی اعلی کارکردگی سے آگے بڑھتی ہے اور ٹیم ان کے قائدانہ انداز کا بھرپور جواب دیتی ہے۔امی سٹرتھویٹ کی بچے کی پیدائش کے بعد کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے اور وہ واقعی میں بہت ترقی کر رہی ہیں۔ سوفی ڈیوائن کے تجربے ، علم اور قیادت سے ٹیم کو فائدہ ہو گا۔وبائی مرض سے وقفے کے بعد نیوزی لینڈ ٹیم کی پہلی سیریز رواں سال ستمبر کے آخر میں آسٹریلیا کا محدود اوورز کا دورہ ہوگا، جس میں نیوزی لینڈ کی ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.