لاک ڈاؤن کے دوران چند کرکٹرز نے اپنا وزن بڑھا لیا

آل رائونڈرعماد وسیم اور لیگ سپنر یاسر شاہ کا بڑھا پیٹ نظر آرہا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 10 جولائی 2020 15:50

لاک ڈاؤن کے دوران چند کرکٹرز نے اپنا وزن بڑھا لیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10جولائی 2020ء ) قومی ٹیم کے چند کرکٹرز نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنا وزن بڑھالیا۔ کرونا لاک ڈاؤن نے کرکٹرز کا وزن بڑھا دیا، جسم پر فاضل چربی شرٹس کے اندر سے جھانکنے لگی ہے، زیادہ موٹاپا آل رائونڈر عماد وسیم اور لیگ سپنر یاسر شاہ کا نظر آرہا ہے۔

(جاری ہے)

31 سالہ عماد وسیم کی فٹنس پہلے بھی مثالی نہیں رہی، گھٹنے کی انجری کا شکار رہنے کے ساتھ پی سی بی کے فٹنس ٹیسٹ میں بھی رعایتی نمبروں سے پاس ہوتے رہے ہیں جب کہ 34 سالہ یاسر شاہ کی فٹنس پر بھی اکثر سوالیہ نشان لگایا جاتا ہے،اسی لیے ان کا شمار کمزور ترین فیلڈرز میں ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ہیڈکوچ مصباح الحق، بولنگ کوچ وقار یونس اور ٹیسٹ کپتان اظہر علی دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ لاک ڈاؤن کے دوران پی سی بی کی جانب سے دیے جانے والے ٹریننگ پروگرام پر عمل درآمد کی وجہ سے کھلاڑیوں کی فٹنس پر کوئی فرق نہیں پڑا۔