آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ المر محمد یارروف کاوزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے نام خط لکھ ، خیریت دریافت کی

جمعہ 10 جولائی 2020 18:26

آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ المر محمد یارروف کاوزیر خارجہ مخدوم شاہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2020ء) آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ المر محمد یارروف نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے نام خط لکھ کر خیریت دریافت کی ۔

(جاری ہے)

آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کرونا وبا کے باعث علالت کی خبر پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔وزیر خارجہ نے خیریت دریافت کرنے اور جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کے اظہار پر، آذربائیجان کے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔