ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے جہاز، گاڑیاں، سپرے اور دوسرا ضروری سامان خریدنے کے حوالے سے 26 ارب روپے درکار ہیں،

وفاقی حکومت 14 ارب روپے اور صوبائی حکومتیں 12 ارب روپے جاری کریں گی. وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام کا این ایل سی سی میں تقریب سے خطاب

جمعہ 10 جولائی 2020 18:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2020ء) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے جہاز، گاڑیاں، سپرے اور دوسرا ضروری سامان خریدنے کے حوالے سے 26 ارب روپے درکار ہیں، یہ رقم نیشنل ایکشن پلان 2 کا حصہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان کی این ایل سی سی آمد پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ٹڈی دل سے فصلوں کوبچانے کیلئے وفاقی حکومت 14 ارب روپے جبکہ صوبائی حکومتیں 12 ارب روپے جاری کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ ٹڈی دل پر قابو پانے کے لئے پاک آرمی، صوبائی حکومتیں، ڈی پی پی، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے شکر گزار ہیں۔ وفاقی سیکرٹری برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق عمر حمید نے کہاکہ ورلڈ بینک سے نرم شرائط پرقرضوں کے لئے بات چیت جاری ہے جس کا مقصد مختلف اضلاع سے ٹڈی دل کاخاتمہ کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :