صوبائی حکومت کی گفتار اور کردار بلوچستان کے زمینی حقائق کے برعکس ہیں ،میر رحمت صا لح بلو چ

موجودہ سوشل میڈیا کی تشہیری حکومت نے بلوچستان کو بدترین حالات سے دوچار کردیا ہے، وزیر صحت بلوچستان

جمعہ 10 جولائی 2020 18:27

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2020ء) نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر سابق صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ صوبائی حکومت کی گفتار اور کردار بلوچستان کے زمینی حقائق کے برعکس ہیں موجودہ سوشل میڈیا کی تشہیری حکومت نے بلوچستان کو بدترین حالات سے دوچار کردیا ہے ضلع پنجگور عوامی نمائندوں کی غلط پالیسیوں سے کھنڈرات کا منظر پیش کررہاہے چوری ڈکیتی اسلحہ کی نمائش چند لوگوں کیلئے مشغلہ بن گیا ہے منشیات کی سرعام اور بغیر کسی روک ٹھوک کی پہلاؤں نے پورے معاشرے کوجنجھوڑ کے رکھ دیا ہے سرکاری اداروں کی حالت زار بھری طرح متاثراور عوام کیلئے بنگلہ بھوت کی شکل اختیار کرگئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجگور میں اپنی رہائش میں مختلف سیاسی رہنماؤں اور دیگر مکاتب فکر کے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں دور دور تک حکومتی کارکردگی کئی بھی نظر نہیں ارہا ہے بلوچستان 2018 کے بعد لاوارث بن گیا ہے موجودہ صوبائی حکومت اور انکے وزراء صرف اور صرف سوشل میڈیا کے تشہیری مہم کے زریعے حکومت چلا کر تبدیلی کے دعوی کررہے ہیں بلوچستان کے زمینی حقائق صوبائی حکومت کی کارکردگی اور کردار کئی خود ظاہر کرتا ہے صوبائی حکومت کے چند وزراء کے علاوہ باقی سب نے کروناوائرس کی بہانہ بنا کر عوام کی خوف سے گھروں سے نکلنا چھوڑ دیا ہے انہوں نے ضلع پنجگور کی موجودہ صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندوں کی غلط پالیسیوں سے پنجگور کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے پنجگور کو بہشت سرسبز بنانے والوں نے ضلع کو مذید 20سال پیچے کی طرف دھکیل دیا ہے غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں روزبروز اضافہ ہوتا جارہا ہے سرکاری اداروں عوام کی ریلیف دینے کے بجائے چند لوگوں کی زرائع معاش اور ٹائم پاس کے اداروں میں تبدیل ہوچکے ہیں چوری ڈکیتی قتل روز کا معمول بن گئے ہیں اسلحہ کی نمائش اور منشیات کی بلا روک ٹھوک دھندے اور کاروبار نے قانونی شکل اختیار کرگیا ہے منشیات اور اسلحہ کی نمائش اور راتوں میں فائرنگ کے مقابلے کے گن گرج اوازوں سے پورا شہر گونج اٹھتا ہے مگر سب لوگوں نے بہشت کا خوب دل میں سجائے دوسری دنیا کی انتظار کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا خواب خوشحال اور تعلیم یافتہ بلوچستان ہے جس کیلئے نیشنل پارٹی کا عزم جوان اور بھوپور خدمت کا جزبہ رکھتی ہے نیشنل پارٹی نے ہمیشہ سیاسی اور عوامی جزبے کے تحت بلوچستان کی خدمت کی ہے 1988 سے لیکر 2018تک جب بھی نیشنل پارٹی کو عوامی خدمت کا موقع ملا ہے انھیں بلوچستان کی تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا اگر بلوچستان کے جس کونے اور شہر میں کوئی تعلیمی ادارے طبی سہولت سڑک بجلی پانی اور انسانی ضرورت کے ادارے ملتے ہیں وہ نیشنل پارٹی یا بلوچستان کے ان اکابرین کی مرعون منت جنہوں نے ہمیشہ بلوچستان اور بلوچ قوم سے محبت کا اظہار کیا اقتدار اور کرسی کی خاطر اپنے ضمیر اور سیاسی اصولوں کا سودا نہیں کیا ہے نیشنل پارٹی سیاسی مخالفت کے قائل نہیں ہے ہم چاھتے ہیں کہ موجودہ حکومت اور سلیکٹڈ نمائندوں کو اپنا پانچ سالہ پریڈ کا بھر پور موقع ملے تاکہ انکی نعروں اور دعووں کا بلوچستان کے عوام کو اچھی طرح علم ہوسکے۔