حکومت ہر محاز پر ناکام ہوچکی ہے ملک میں مہنگائی نے ہر طبقے کو پریشان کر رکھا ہے ،سردار سربلند خان جوگیزئی

غریب آج دو وقت روٹی کیلئے پریشان ہیں،حکومت اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کے خاتمے کیلئے خفیہ کام کر رہی ہے ہم صوبوں سے واپس اختیا رات لینے کی ہر کوشش کو ناکام بنا دینگے، رہنماء پیپلز پارٹی

جمعہ 10 جولائی 2020 18:27

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2020ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن و صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ حکومت اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کے خاتمے کیلئے خفیہ کام کر رہی ہے ہم صوبوں سے واپس اختیا رات لینے کی ہر کوشش کو ناکام بنا دینگے حکومت نے بجٹ میں ملازمین کو کوئی ریلیف نہ دیکر لاکھوں ملازمین کو مایوس اور انکے امیدوں پر پانی پھیر دیا ہماری حکومت نے ملک کی تاریخ میں ملازمین کو بجٹ میں پچاس فیصد ریلیف دیا جسکو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا انہوں نے کہا کہ ہم مزدوروں کسانوں اور عوام کے دلوں میں رہتے ہیں اور ہمیشہ انکے مفادات کو ترجیح دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی گیس اور پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کے مشکلات میں بہت زیادہ اضافہ ہوا انہوں نے کہا کہ حکومت ہر محاز پر ناکام ہوچکی ہے ملک میں مہنگائی نے ہر طبقے کو پریشان کر رکھا ہے غریب آج دو وقت روٹی کیلئے پریشان ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت آزادی صحافت پر قدغنیں لگا کر آمریت قائم کرنا چاہتی ہے حکومت میر شکیل کو بے بنیاد مقدمے میں پھنسانے کی کوشش کر رہی ہے جسکے خلاف آواز اٹھانا ہماری زمہ داری ہے حکومت نیب کو استعمال کر کے میر شکیل کو دباو میں لاکر صحافت کا گلا دبا نا چاہتی ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت فوری طورپر انکے خلاف ناجائز مدمقدمات سے الگ ہو کر انھیں رہائی دیں انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے ہمیشہ متوسط طبقے کیلئے آواز اٹھائی ہے جسپر ہمیں ہمیشہ حکومت سے نکالا گیا آور ہمارا کوئی قصور نہیں تھا انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی تبدیلی کے نام پر ائی لیکن ڈھائی سال گزرنے کے باوجود ہمیں کوئی تبدیلی نظر نہیں آرہی ہے ملک میں دس لاکھ مزدوروں کو فیکٹریوں کی بندش کی وجہ سے بے روز گار کیا گیا جوکہ مزدوروں کا معاشی قتل کے متراف ہے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں قانون سازی کے بجائے حکومت آصف علی زرداری چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال اور انکے خلاف بے بنیاد کیسز بنانے کی سازشین کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے لیڈرز کے خلاف آئندہ کائی غلط بات برداشت نہیں کر ینگے ہم اپنے رہنماوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ اصف علی زرداری بے نظیر بھٹو شہید اور قائد شہید زوالفقار علی بھٹو طویل قربانیوں کے نتیجے میں لیڈ رز بنے تھے لیکن آج پی ٹی ائی کے وززیر اعظم سمیت تمام رہنماء مصنوعی اور حادثاتی طور پر لیڈرز بنے ہیں جنھیں قوم بخوبی جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ قوم سڑکوں پر آنے کیلئے بلکل تیار بیٹھی ہے صرف بلاول بھٹو کے اعلان کے منتظر ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف جلد اے پی سی طلب کرنے پر غور کر رہے ہیں حکومت پی پی پی سے خائف ہو کر چیئرمین بلاول بھٹو کے خلاف نیب کے نوٹسز دیکر انھیں تحریک چلانے سے روکھنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کا خاتمہ اسی سال ہونے کا امکان ہے حکومت ڈیلیور کرنے میں مسلسل ناکام ہورہی ہے عوام کو ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر بنانے کا خواب دیکھانے والی حکومت اس حوالے سے کچھ بھی نہیں کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ مستقبل پی پی کا ہے جیالے ہمارے اصل اثاثہ ہیں انھیں پارٹی اور ائیندہ حکومت میں اہم زمہ دایاں دینگے ۔