ڈیرہ مراد جمالی کی عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں،ایکسیئین حفیظ الرحمان ہاشمی

جمعہ 10 جولائی 2020 18:31

نصیرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2020ء) محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نصیرآباد کے ایکسیئین حفیظ الرحمان ہاشمی نے کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی کی عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں شہر کی مختلف گلی محلوں کے لوگوں کو آبنوشی ان کی دہلیز تک فراہمی جاری ہے جس کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے عوام کیلئے آبنوشی کی قلت کسی صورت برداشت نہیں کرینگے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے۔

ڈپٹی کمشنر نصیر آباد حافظ محمد قاسم کاکڑ کے احکامات پر شہر بھر کے مختلف علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی جاری ہے عوام کو بھی چاہیے کہ وہ محکمہ پی ایچ ای کے عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کو یقینی بنائیں غیر قانونی واٹر کنیکشن سے اجتناب کریں اور پی ایچ ای کی لائنوں سے حسب ضرورت پانی کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ اضافی پانی کو ٹیل کی آبادی تک فراہمی میں حائل مشکلات کا ازالہ ممکن ہو۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ مراد جمالی کے مختلف محلوں میں فراہمی آب نوشی کے حوالے سے جائزہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انجینئر محمد ایوب بھٹو سمیت دیگر پی ایچ ای کا عملہ موجود تھا۔ ایکسین پی ایچ ای حفیظ الرحمان ہاشمی نے کہاکہ ڈیرہ مراد جمالی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے پی ایچ ای کی مختلف لائنوں سے غیر قانونی طور پر کنکشن لگا رکھے ہیں جس سے پانی گھروں میں پہنچنے سے پہلے ہی بڑی مقدار میں پانی ضائع ہو رہا ہے عوام پانی کو محتاط انداز میں استعمال کریں پانی کو ضائع کرنے نہ دیاجائے اور ایک با شعور شہری ہونے کا ثبوت دیں ہمارا عملہ عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہاانہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نصیر آباد حافظ محمد قاسم کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر شہر میں غیر قانونی کنکشن لگانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :