سکھر میں سول سوسائٹی کا خورشید شاہ کی رہائی کے لیے احتجاج

جمعہ 10 جولائی 2020 19:32

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2020ء) سکھر میں سول سوسائٹی کا خورشید شاہ کی رہائی کے لیے احتجاج، مظاہرین کی ہاتھ جوڑ کر سپریم کورٹ سے خورشید شاہ کی رہائی کی اپیل تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کیاسیر مرکزی رہنماسید خورشید احمد شاہ کی رہائی کیلیے پی پی کارکنان کے بعد اب سول سوسائٹی بھی میدان میں آگئی ہیسول سوسائٹی کی جانب ان کی رہائی کے لیے ریس کورس روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور وہ ہاتھ جوڑ کر سپریم کورٹ سے خورشید شاہ کی رہائی کے لیے اپیل کررہے تھے اس موقع پر مظاہرین میں شامل نصیر گوپانگ،آصف راجپوت ،اشفاق بھٹی ،عامر بلوچ ،نوید و دیگر نیخطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب نیسید خورشید شاہ کو بلاجواز پابند سلاسل رکھا ہوا ہے کئی ماہ گزرنے کے باوجود نیب پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما کے خلاف ایک بھی ثبوت عدالت میں پیش نہیں کرسکا ہے خورشید شاہ سکھر کی آواز ہیں اور اس آواز کو خاموش کرنے کے لیے انہیں قید میں رکھا گیا ہے انہوں نے سیرپم کورٹ سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں نوٹس لے اور خورشید شاہ کی رہائی کے احکامات جاری کرے۔