امریکا کی جاپان کو 105 ایف 35 طیاروں کی فروخت کی منظوری

جمعہ 10 جولائی 2020 20:19

،واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2020ء) امریکہ نے جاپان کو 23بلین ڈالر مالیت کے 105 ایف 35 لڑاکا طیاروں کی فروخت کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق امریکی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جاپان کے دفاع کو مضبوط، موثر بنانے کی صلاحیت میں اضافے کیلئے امریکی معاونت قومی مفادمیں ہے، مجوزہ فروخت سے خطے میں ملٹری توازن تبدیل نہیں ہوگا۔جاپان نے 63 ایف 35 اے، 42 ایف 35بی اور دیگرمتعلقہ سازوسامان خریدنیکی درخواست کی تھی۔

متعلقہ عنوان :