سعودی عرب ، سگریٹ نہ دینے پر مشتعل نوجوان نے دکاندار پر فائرنگ کردی ، ملزم گرفتار

جمعہ 10 جولائی 2020 20:19

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2020ء) سعودی نوجوان اسلحہ سمیت دن دہاڑے جنرل اسٹور میں گیا اور وہاں موجود پاکستانی گاہکوں کی موجودگی میں دٴْکاندار سے سگریٹ مانگتا رہا، دٴْکاندار کے انکار پر اس نے مشین گن تان کر فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک سعودی نوجوان نے محض سگریٹ نہ دینے پر مشتعل ہوکر دٴْکاندار پر فائرنگ کر دی، سوشل میڈا پر واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ایک نوجوان جنرل سٹورمیں داخل ہوا، جس نے ہاتھ میں مشین گن پکڑ رکھی تھی۔ اس موقع پر دٴْکان میں دو تین پاکستانی گاہک بھی موجود تھے۔نوجوان نے دٴْکاندار سے کافی دیر تک سگریٹ کا تقاضا کیا جب دٴْکاندار نے اس کی بات پر کوئی توجہ نہ دی تو اس نے اچانکہاتھ میں پکڑی مشین گن سے فائر کیا۔ حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے سعودی نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :