جاپان میں جدید بلٹ ٹرین تیار کرلی گئی

جمعہ 10 جولائی 2020 20:30

جاپان میں جدید بلٹ ٹرین تیار کرلی گئی
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2020ء) جاپان میں ایسی بلٹ ٹرین بنائی گئی ہے جو زلزلے کے دوران بھی بغیر دشواری چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلٹ ٹرین کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ ہنگامی صورت حال میں بھی یہ مسافروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے لیے استعمال ہوسکتی ہے۔ٹرین میں موجود لیتھیم بیٹری کسی بھی ہنگامی صورت میں ٹرین کو رکنے نہیں دیتی جبکہ ٹرین بغیر ایندھن کے خطرناک علاقہ سے محفوظ مقام پر خود بخود پہنچ سکتی ہے۔تین سو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی ریکارڈ رفتار سے چلنے والی یہ بلٹ ٹرین جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو اور شہر اوساکا کے درمیان چلتی ہے۔

متعلقہ عنوان :