امریکہ کا تائیوان کے ساتھ دفاعی معاہدہ

جمعہ 10 جولائی 2020 21:17

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2020ء) امریکی محکمہ خارجہ نے تائیوان کے لئے چھ سو بیس ملین ڈالر مالیت کے ایک دفاعی سودے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معاہدے کے تحت ان رقوم کے عوض پیٹریاٹ دفاعی نظام میں جدت لائی جائے گی۔ سودے میں نئے میزائلز کی تنصیب یا فروخت شامل نہیں۔۔ اس اقدام کا مقصد تائئوان کی دفاعی صلاحیت بڑھانا اور خطے میں توازن قائم کرنا بتایا گیا ہے۔ تائئیوان کی وزارت دفاع کے مطابق اس سودے کو آئندہ ماہ پایہ تکمیل تک پہنچا دیا جائے گا۔