عوامی خدمت سے کمیونٹی پالیسنگ کو فروغ ملے گا، شہریوں کو ایک ہی چھت تلے تمام پولیس سروسز فراہم کی جارہی ہیں،سی سی پی او لاہور

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 10 جولائی 2020 18:38

عوامی خدمت سے کمیونٹی پالیسنگ کو فروغ ملے گا، شہریوں کو ایک ہی چھت تلے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا عوامی خدمت کے پیش نظر ایک اور احسن اقدام سامنے آیا ہے، شہریوں کی سہلوت اور آسانی کو مد نظر رکھتے ہوئے انہوں نے خدمت مرکز لبرٹی گلبرگ اور ڈرائیونگ ٹیسٹمگ سنٹر ڈیفنس کے بلاک کو اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی ہے، گذشتہ روز انہوں نے ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان، سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کے ہمراہ خدمت مرکز لبرٹی کا دورہ کیا، اس موقعہ پر ایس پی سیکیورٹی بلال ظفر، ایس پی ہیڈکوارٹرز جمیل ظفر، ایس پی ماڈلٹاون اعجاز رشید بھی موجود تھے، ایس پی ہیڈکوارٹرز جمیل ظفر اور ایس پی سیکیورٹی بلال ظفر نے سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور ڈی آئی جی اشفاق خان کو اپ گریڈیشن ورک پر بریفنگ دی، ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی بڑی تعداد پولیس کی 14 سروسز کے حصول کیلئے آتی ہے، جنہوں بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈیل کیا جارہا ہے، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اپ گریڈیشن کے حوالے سے افسران کو بریفنگ دی کہ وہ شہریوں کی سہولت اور آسانی کو۔

(جاری ہے)

ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بلڈنگ کے ساتھ کاوٴنٹرز کی تعداد میں اضافہ کریں، انتظار کیلئے بیٹھنے والوں شہریوں کیلئے بہترین سیٹنگ، پانی اور واش رومز کا بھی بندو بست کیا جائے، شہریوں کی گاڑیوں کی پارکنگ کیلیے موثر انتظامات کو یقینی بنایا جائے، علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، شہریوں کو ایک ہی چھت تلے تمام پولیس سروسز فراہم کی جارہی ہیں، ذوالفقار حمید کا مزید کہنا تھا کہ عوامی خدمت سے کمیونٹی پالیسنگ کو فروغ ملے گا،ہمارا مقصد شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے، شہری ایک ہی چھت تلے پولیس کی سروسز بغیر کسی پریشانی کے حاصل کر سکتے ہیں، ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سنٹر ڈیفنس کے حوالے سے انہوں نے سی ٹی او لاہور کو ہدایت کہ سنٹر۔

کی اپ گریڈیشن کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :