سکندر مسعود عباس خٹک اے این پی خیبرپختونخوا کے نائب صدر مقرر

جمعہ 10 جولائی 2020 22:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے نوشہرہ سے نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے سابق مرکزی نائب صدر سکندر مسعود عباس خٹک کو اے این پی خیبرپختونخوا کا نائب صدر مقرر کردیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی صدر ایمل ولی خان نے انکی تقرری کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے کونسل اجلاس بلایا نہیں جاسکتا لیکن حالات سازگار ہوتے ہی کونسل اجلاس بلایا جائیگا جس میں انکی تقرری کی باقاعدہ توثیق لی جائیگی۔