سینئر وکلاء کی تنظیم ریفارمز گروپ کے زیر اہتمام پنجاب بارکونسل ، لاہوربار ایسوسی ایشن کے ا آئندہ انتخابات کے حوالے سے اجلاس

جمعہ 10 جولائی 2020 22:55

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2020ء) پنجاب بارکونسل ، لاہوربار ایسوسی ایشن کے اگلے سال کے آغاز پر ہونیوالے الیکشن کے حوالے سے وکلاء گروپوں نے قبل ازوقت ہی سرگرمیاںشروع کر دی۔ اس سلسلے میںسینئر وکلاء کی تنظیم ریفارمز گروپ نے پنجاب بارکونسل ، لاہوربار ایسوسی ایشن کے اگلے سال کے آغاز پر ہونیوالے انتخابات کے حوالے سے گذ شتہ روز اجلاس منعقدکیا۔

جس کی صدارت عمر آذرخان ایڈووکیٹ نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ریفارمز گروپ کے سینئر رہنما راجہ عبدالرحمان ، سردارخرم لطیف کھوسہ، آذرلطیف خان، شہباز بھٹی، زاہد چودھری، اقبال بھٹی، رانا قمر سمیت دیگر وکلاء نے شرکت کی۔ اجلاس میں اٴْمیدواروں کی نامزدگی اور حمایت سے متعلق مشاورت کی گئی۔ شرکاء اجلاس نے لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوار رائو سمیع کی بھرپور حمایت اور سپورٹ کا فیصلہ کیا۔ جبکہ پنجاب بار کونسل کے ارکان کی منتخب نشستوں پر تین امیدواروں جواد اشرف رانا، عرفان خان اور رائے سرفراز خان کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا۔