صوبے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ غیر اعلانیہ ہورہی ہے،سردارحسین بابک

جمعہ 10 جولائی 2020 23:10

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2020ء) خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں جمعہ کے روز پوائنٹ آف آرڈرپربات کرتے ہوئے اے این پی کے پارلیمانی لیڈرسردارحسین بابک نے کہاکہ صوبے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ غیر اعلانیہ ہورہی ہے کم وولٹیج کی وجہ سے لوگوں کے قیمتی آلات و سامان تباہ ہوگیاہمارا صوبہ بجلی پیدا کررہا ہے مگر بوسیدہ ٹرانسمیشن لائنز ٹھیک ہوتی ہیں نا پوری بجلی ملتی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سپیکر محمودجان نے سرداربابک سے کہاکہ آپ اس پرقراردادیاتحریک التواء پیش کریں تاکہ تفصیل سے اس مسئلے پربحث کی جاسکے۔