وزیراعلیٰ کاچائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر کمیشن کے سربراہ کی تعیناتی میں تاخیر پر اظہاربرہمی
جمعہ 10 جولائی 2020 23:21
(جاری ہے)
اجلاس کو مذکورہ کمیشن کے سربراہ کی تعیناتی میں تاخیر کی وجوہات ، خیبرپختونخوا چائلڈ پروٹیکیشن یونٹس کے اعراض و مقاصد اور کارکردگی ، کمیشن کے سروس ریگولیشنز میں ترامیم اور دیگر اُمور پر تفصیلی بریفینگ دی گئی۔
صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود ہشام انعام الله، ممبران صوبائی اسمبلی اور کمیشن کے ممبران پیر فدا محمد ، ڈاکٹر سمیرا شمس اور عائشہ بانو کے علاوہ ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ، سیکرٹری سماجی بہبود ادریس خان، ڈپٹی چیف چائلڈ پروٹیکشن اعجاز خان اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے حکام کو ہدایت کی کہ کمیشن کے سربراہ کی جلد تعیناتی کی راہ میں حائل پیچیدگیوں کو دور کرنے کیلئے متعلقہ قواعد وضوابط میں ترمیم کرکے پندرہ دنوں کے اندر اندر طریقہ کار وضع کیا جائے اور اس مقصد کیلئے جلدسرچ اینڈ نامینشن کونسل تشکیل دی جائے ۔ بچوں کے خلاف تشدد اور استحصال کے تدارک کیلئے چائلڈ پروٹیکشن یونٹس کے قیام کو قت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام اضلاع میں ان مراکز کو مکمل طور پر فعال بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھائے جائیں اور ان مراکز کیلئے درکار عملے کے لئے بھرتیوں کا عمل تیز کیا جائے۔وزیراعلیٰ نے یہ بھی ہدایت کی کہ محکمہ کمیشن کے سربراہ کی تعیناتی سمیت چائلڈ پروٹیکشن یونٹس کو فعال کرنے کیلئے لائحہ عمل اور طریقہ کار ہر لحاظ سے مکمل کرکے منظوری کیلئے کمیشن کے اگلے اجلاس میں پیش کرے۔ اجلاس میں کمیشن کے چیف پروٹیکشن آفیسر کی تعیناتی تک کمیشن کے اُمور کو چلانے کیلئے ڈپٹی چیف چائلڈ پروٹیکیشن کو چیف پروٹیکشن آفیسر کی اضافی ذمہ داری تفویض کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ۔بچوں کے ساتھ ساتھ معاشرے کے کمزور طبقوں کے خلاف تشدد کی روک تھام ، اُ ن کے حقوق کے مکمل تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کو اپنی حکومت کی ترجیحات کا حصہ قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبائی حکومت اس مقصد کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.