آسڑیلیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر بابر امین اور ہیڈ آف چانسری عامر احمد اتازوئی نے وکٹوریہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی سے آج ویڈیو کانفرنس کی

جمعہ 10 جولائی 2020 21:10

آسڑیلیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر بابر امین اور ہیڈ آف چانسری ..
وکٹوریہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-10جولائی 2020ء) آسڑیلیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر بابر امین اور ہیڈ آف چانسری عامر احمد اتازوئی نے وکٹوریہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی سے آج ویڈیو کانفرنس کی - ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آسٹریلیائی ریاست وکٹوریہ میں حالیہ کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ، ہائی کمشنر بابر امین نے وہاں موجود پاکستانی کمیونٹی سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت کی تاکہ پاکستانی کمیونٹی کی مدد کرنے کے لئے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جاسکے اور ان کی خیریت دریافت کی جاسکے۔



ہائی کمشنر نے پاکستانی کمیونٹی کو ہمیشہ کی طرح امدادی کاموں میں سب سے آگے رہنے اور ان مشکل اوقات میں مختلف سماجی اور ورکنگ پابندیوں کی پاسداری کرنے پر کمیونٹی ممبران کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

ہائی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت پاکستان اس وبائی مرض سے متاثرہ پاکستانی کمیونٹی کی حمایت میں ہر ممکن مدد کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کینبرا میں پاکستان ہائی کمیشن اور میلبورن اور سڈنی میں موجود دو قونصل خانے اپنی کمیونٹی کے ساتھ بھر پور رابطہ میں ہیں اور ان کی خدمت کے لئے حاضر ہیں۔ اسی خدمت کے مقصد کو پورا کرنے کے لئے مشنز مقامی حکام سے بھی رابطے میں بھی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے طالب علم ان کوششوں کا خاص مرکز رہے ہیں۔ پاکستانی کمیونٹی کے ارکان نے پاکستانی ہائی کمیشن اور قونصل خانے کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے کوویڈ 19 وبائی امراض سے متاثرہ افراد تک پہنچنے اور ان کے خدمت کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ شرکاء نے امدادی کاموں میں حصہ لینے کی تفصیلات بھی شیئر کیں

متعلقہ عنوان :