Live Updates

تحریک انصاف نے ایم این اے احمد حسین دیہڑ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

احمد حسین دیہڑ شاہ محمود قریشی پر الزام تراشی کی وضاحت پیش کریں، حیسن دیہڑ نے شاہ محمود قریشی پر الزام تراشی کی تھی کہ انہوں نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے آواز نہیں اٹھائی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 10 جولائی 2020 21:22

تحریک انصاف نے ایم این اے احمد حسین دیہڑ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 جولائی 2020ء) تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائےنظم واحتساب نے رکن قومی اسمبلی احمد حسین دیہڑ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، احمد حسین دیہڑ الزام تراشی پر وضاحت پیش کریں، حیسن دیہڑ نے ٹی وی پروگرام میں شاہ محمود قریشی پر الزام تراشی کی تھی، کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے آواز نہیں اٹھائی۔ تفصایلت کے مطابق ایم این اے احمد حسین دیہڑ نے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی پرالزام تراشی کی جس پر پارٹی آئین کی روشنی میں قائمہ کمیٹی برائےنظم واحتساب نے رکن قومی اسمبلی احمد حسین کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

نوٹس قائمہ کمیٹی برائے نظم واحتساب کے چیئرمین سلمان آفتاب کی جانب سے جاری کیا گیا۔ احمد حسین دیہڑ نے 8 جولائی کو ٹی وی انٹرویو میں شاہ محمود قریشی کے خلاف الزام تراشی کی تھی۔

(جاری ہے)

نوٹس میں کہا گیا کہ احمد حسین نے پارٹی آئین کی صریحاً خلاف ورزی کی ہے۔ واضح رہے رکن قومی اسمبلی احمدحسین دیہڑنے ٹی وی پروگرام میں کہنا تھا کہ سسٹم ہی ایک ایسا رائج ہے کہ پالیسی میکرز عوامی نمائندے ہونے چاہئیں ، لیکن یہاں پالیسی میکر ز عوامی نمائندوں کی بجائے بیوروکریسی ہے۔

میں آج بھی یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ملتان قدیم ترین شہر ہے، میرے بیانات یہی ہیں کہ ڈی جی خان اور ملتان ڈویژن کو اجلاسوں سے دور رکھا گیاہے۔یہ لوگ اجلاسوں میں بھی تھے لیکن ہمارا مقدمہ نہیں لڑا۔ میں سات لاکھ لوگوں کا نمائندہ ہوں، میرے ساتھ 6اور ایم این ایز بھی ہیں۔ایک ایم این اے کو اجلاسوں میں شامل کیا گیا ، جو وزیرخارجہ ہے۔باقی کسی کو اجلاس میں نہیں بلایا گیا۔

میں کہنا چاہتا ہوں کہ ملتان جدید شہر ہے، دوکرکٹ اسٹیڈیم، موٹروے لگتی ہے، میٹروبس، فائیو اسٹار ہوٹلز، ہوائی اڈہ، ڈرائی فروٹ ، اس لیے ملتان کو دارلحکومت بنانا چاہیے۔ اگر دونوں کو بنانا ہے تو پھر ن لیگ کی قرارداد والی منظور کردیں۔ آدھا تیتر ادھا بٹیر نہیں ہونا چاہئے۔مجھ پر الزام ہے کہ میں جو بھی انٹرویو دیتا ہوں کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف بولتا ہوں، میں ان کی عزت کرتا ہوں، لیکن وہ ہماری ملتان کی مٹی کی حفاظت کرسکے۔وزیراعظم سے درخواست ہے کہ ہم ملتان میں چھ نشستیں جیتے ہیں اس لیے ملتان کو سیکرٹریٹ بنایا جائے، اگر ایسا نہ کیا گیا تو کل کو پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی وفا نہیں کرے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات