امریکی محکمہ خارجہ نے جاپان کو 105 ایف 35 لڑاکا طیاروں کی فروخت کی منظوری دیدی

ہفتہ 11 جولائی 2020 00:00

امریکی محکمہ خارجہ نے جاپان کو 105 ایف 35 لڑاکا طیاروں کی فروخت کی منظوری ..
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2020ء) امریکی محکمہ خارجہ نے جاپان کو 23 ارب ڈالر مالیت کے 105 ایف 35 لڑاکا طیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق جاپان کے دفاع کو مضبوط، مؤ ثر بنانے کی صلاحیت میں اضافے کیلئے امریکی معاونت قومی مفادمیں ہے۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ مجوزہ فروخت سے خطے میں عسکری توازن تبدیل نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ جاپان نے امریکہ سے 63 ایف35 اے، 42 ایف 35 بی اور دیگر متعلقہ ساز و سامان خریدنے کی درخواست کی تھی۔اب یہ معاملہ امریکی کانگریس کے پاس جائیگا جہاں سے منظوری کے بعد جاپان امریکہ سے ایف 35 طیارے خریدنے والا پانچواں ملک بن جائے گا۔اس سے قبل اسرائیل، جنوبی کوریا، بلجیم اور پولینڈ بھی امریکہ سے ایف 35 طیاروں کی خریداری کامعاہدہ کرچکے ہیں۔