متحدہ عرب امارات نے ویزا ، شناختی کارڈ کے قواعد میں ترمیم کردی

آئی سی اے نے سروس فیس اور جرمانے وصول کرنا شروع کرے دیے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 10 جولائی 2020 23:17

متحدہ عرب امارات نے ویزا ، شناختی کارڈ کے قواعد میں ترمیم کردی
دبئی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10جولائی 2020ء) : متحدہ عرب امارات نے ویزا اور شناختی کارڈ کے قواعد میں ترمیم کردی، آئی سی اے نے سروس فیس اور جرمانے وصول کرنا شروع کرے دیے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے شناخت اور قومیت کے شعبے میں حال ہی میں جاری فیصلوں میں سے متعدد میں ترامیم کردی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی کابینہ کے ایک سرکاری بیان کے مطابق مختلف شعبوں میں معمول کی واپسی اور کاروباری تسلسل کی حمایت کے ساتھ ترامیم جاری کی گئ ہیں۔

تارکین وطن کی رہائش گاہ، ویزا، داخلے کے اجازت ناموں اور شناختی کارڈوں سے متعلق تمام فیصلوں کو 11 جولائی سے روک دیا گیا ہے جبکہ فیڈرل اتھارٹی برائے شناختی و شہریت کو خدمات فراہم کرنے کی وجہ سے فیسوں کی وصولی شروع کرنے کا حکم بھی دیدیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اماراتی شہریوں اور ملک میں مقیم شہریوں کو دستاویزات کی تجدید کے لئے تین ماہ کی رعایتی مدت دی گئی ہے۔

ایک ماہ کی رعایت کی مدت دی جاتی ہے ، جو لوگ ملک میں باہر سے آتے ہیں انہیں ایک ماہ کا وقت دیا گیا ہے اس کے علاوہ ایسے اقامہ رکھنے والے شہری جنہوں نے ملک سے باہر چھ ماہ سے کم وقت گزارا ہے ان کو بھی دستاویزات کی تجدید کے لئے ایک ماہ دیا گیا ہے۔ وہ باشندے جو ملک سے باہر مقیم ہیں اور جن کے رہائشی ویزا یکم مارچ 2020 تک ختم ہوچکے ہیں یا جنہوں نے ملک سے باہر چھ ماہ کی مدت سے تجاوز کیا ہے انھیں وطن واپسی کے لئے رعایتی مدت دی جائے گی۔

انتظامی فیس یا جرمانے مذکورہ آخری تاریخ کے اختتام کے بعد وصول کیے جائیں گے۔ چھوٹ کی مدت کے دوران کوئی جرمانے وصول نہیں کیے جائیں گے۔ اتھارٹی کے ذریعہ 12 جولائی سے فراہم کی جانے والی تمام خدمات پر انتظامی فیسوں اور جرمانے کو دوبارہ فعال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :