وفاقی وزیرعلی زیدی نےعزیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان کی ویڈیو جاری کردی

ایک بار پھر مافیا آصف زرداری اور قادر پٹیل بے نقاب ہوگئے، سیاست اور جرم ساتھ ساتھ چلتے رہے، حبیب جان نے ان دونوں کوبے نقاب کیا جو کبھی ان کے ساتھ تھے، وفاقی وزیر کا پیغام

Khurram Aniq خُرم انیق ہفتہ 11 جولائی 2020 10:13

وفاقی وزیرعلی زیدی نےعزیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان کی ویڈیو جاری کردی
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-11جولائی2020ء) وفاقی وزیر علی زیدی نےعزیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان کی ویڈیو جاری کردی۔ پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر مافیا ڈان آصف زرداری اور قادر پٹیل ایک بار پھر بے نقاب ہوگئے، سیاست اور جرم ساتھ ساتھ چلتے رہے، حبیب جان نے ان دونوں کوبے نقاب کیا جو کبھی ان کے ساتھ تھے۔ ویڈیو کی بات کی جائے تو حبیب جان نے ویڈیو میں پیپلز پارٹی اور عزیر بلوچ کے درمیان 2012 میں ہونے والے روابط کے بارے میں بتایا ہے، بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ 2012 میں ہونے والے آپریشن کے بعد پیپلز پارٹی نے ایک مرتبہ پھر عزیر بلوچ سے رابطہ کیا تھا۔

عزیر بلوچ کو 5 کروڑ روپے دیئے گئے جس کے بعد وہ ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی میں شامل ہو گیا، عزیر بلوچ کی دوبارہ شمولیت پر وزیرقائم علی شاہ ، فریال تالپور اور شرمیلا فاروقی بھی وہاں گئیں ۔

(جاری ہے)

میرے دفتر پر حملہ ہوا،میرے بھائی شہید ہوا ۔ یہ گروپ پورے کراچی میں آئی جی سندھ تک ٹرانسفر کرتا تھا ۔ حبیب جان نے بتایا ہے کہ عزیر بلوچ کی آصف علی زرداری کے ساتھ بہت اہم ملاقات ہوئی تھی، اس نے مجھے فون کر کے بتایا تھا کہ آصف علی زرداری سے ملنے جانا ہے اور عبدالقادر پٹیل کے ہمراہ ملاقات کے لئے جانا ہے۔

حبیب جان کے مطابق آصف زرداری کی خواہش تھی کہ ان کے منہ بولے بھائی لیاری سے الیکشن لڑیں، مظفر ٹپی آن ٹپکے جس سے جھگڑے کی بنیاد شروع ہوئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے اپنے ٹویٹر اکاؤںٹ پر اعلان کیا تھا کہ آج صبح وہ ایک ایک ٹویٹ کر کے آصف علی زرداری اور مجرموں کو بے نقاب کریں گے، تا ہم اب انہوں نے عزیر بلوچ کے ساتھ حبیب جان کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔