Live Updates

عمران خان اور حفیظ شیخ کے مابین تکرار کی وجہ سامنے آ گئی

وزیراعظم نے قریبی ساتھی کے عزیز کی سی وی پڑھنے کو کہا جس پر حفیظ شیخ نے کہا کہ اس کی شہرت اچھی نہیں ہے۔ عمران یعقوب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 11 جولائی 2020 10:52

عمران خان اور حفیظ شیخ کے مابین تکرار کی وجہ سامنے آ گئی
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ `1 1 جولائی2020ء) سینیئر تجزیہ نگار عمران یعقوب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے مابین تکرار ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی عمران یعقوب خان کا کہنا ہے کہ واقفان حال کے مطابق ہائی پاور سلیکشن بورڈ کی میٹنگ میں پہلے اور دوسرے نمبر کے شخص کی بات ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ساتویں نمبر پر جس کا نام موجود ہے اس کی سی وی پڑھ کر بتائیں۔

جس پر پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے کہا کہ وہ جونیئر ہیں ان سے اوپر سینئر لوگ موجود ہیں۔جس پر مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ ان کی شہرت بھی اچھی نہیں ہے جس پر وزیراعظم عمران خان خفا ہو گئے اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ تمہیں کیا مجھ سے زیادہ پتہ ہے؟ واقفان حال کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے پہلی بار اپنی طبیعت کے برعکس وزیراعظم سے تکرار کی۔

(جاری ہے)

اور کہا کہ جی مجھے پتا ہے کہ یہ جونیئر ہے اور اس کی شہرت بھی اچھی نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ساتویں نمبر پر جس کا نام موجود تھا وہ وزیراعظم عمران خان کے انتہائی قریبی ساتھی کے عزیز ہیں اور ان سے بہت گہری تعلق داری ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزارتوں ،محکموں اور ڈویژنز سے کارکردگی کی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے آفس کی جانب سے تمام محکموں کو دو سالہ کارکردگی کی رپورٹ جلد بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکموں کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ دو سال کے دوران وزارتوں اور محکموں میں اہم فیصلوں منصوبوں اور اصلاحات کی رپورٹ بھجوائی جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد حکومت کی کارکردگی کی رپورٹ پبلک کی جائے گی۔ی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات