سعودی عرب سے گزشتہ روز مزید 838 پاکستانی واپس پہنچ گئے
یکم مئی سے اب تک پی آئی اے کے ذریعے 27 ہزار کے لگ بھگ پاکستانی تارکین وطن پہنچا دیئے گئے ہیں
محمد عرفان ہفتہ 11 جولائی 2020 11:24
(جاری ہے)
سفارت خانے کے مطابق پی آئی اے کی136 پروازوں کے ذریعے یکم مئی سے اب تک سعودی عرب سے 27 ہزار سے زائد پاکستانی واپس آ چکے ہیں۔
یکم مئی سے 10 جولائی تک پی آئی اے کی ریاض اور دمام سے72 جبکہ جدہ اور مدینہ منورہ سے 64 خصوصی پروازیں چلائی گئی ہیں۔ سفارت خانے کے مطابق سعودی ایئر لائنز کی جانب سے بھی پاکستان کے لیے ہر ہفتے چار سے پانچ فلائٹس چلائی جا رہی ہیں، مگر ان کے ذریعے پاکستان جانے والے مسافروں کی گنتی کا ریکارڈ دستیاب نہیں ہے۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کی جانب سے سعودی عرب سے پاکستان کے تمام شہروں کو جانے والی پروازوں کا کرایہ فکس کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد اسلام آباد، لاہور، پشاور، فیصل آباد، کراچی اور ملتان کے لیے ٹکٹ کرایہ ایک جیسا ہی ہو گا۔ سعودیہ میں قائم پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اکانومی کلاس کا یک طرفہ کرایہ 1,816ریال جبکہ سپیشل اکانومی کا کرایہ 2,182 ریال مقرر کیا گیا ہے۔ سفارت خانے کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اگر کوئی ٹریول ایجنٹ ٹکٹ کے بدلے میں فکس ریٹ سے زیادہ رقم کا مطالبہ کرے تو اس کی اطلاع فوری طور پر پاکستانی سفارتخانے یا پی آئی اے دفتر کو دی جائے۔جبکہ پاکستانی سفیر راجا علی اعجاز نے بھی اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ اگر کسی پاکستانی کو لگتا ہے کہ اسے PIA کی ٹکٹ مہنگے داموں بیچ جا رہی ہے تو وہ مجھ سے براہ راست 0599558311پر رابطہ کر لے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
-
فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت، امریکا نے درخواست ویٹو کردی
-
اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
-
امریکا نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کو ویٹو کردیا، فلسطین کی شدید مذمت
-
آسٹریلیا کی شہریوں کو تو اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کو چھوڑ نے کی ہدایت
-
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصدسے زائد کا اضافہ ریکارڈ، بٹ کوئن اور سونا بھی متاثر
-
ناسا کے سربراہ کا خلا میں چینی فوج کی موجودگی کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.