آغا سراج درانی کے چوکیدار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی

چوکیدار بچپن سے سراج درانی کے گھر پر ملازم تھا،واقعہ اتفاقیہ گولی چلنے کا بھی ہو سکتا ہے،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 11 جولائی 2020 11:27

آغا سراج درانی کے چوکیدار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی 2020 ) :پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سراج درانی کا چوکیدار گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا،کہا جا رہا ہے کہ چوکیدار نے خودکشی کی ہے تاہم پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں آغا سراج درانی کا چوکیدار گھر کے باہر اپنی ہی ایس ایم جی کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈیفنس فیز 5 خیابان تنظیم میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے چوکیدار نے ایس ایم جی سے اپنے سینے پر گولی مار کر خود کشی کرلی۔چوکیدار آغا سراج درانی کے گھر کے باہر بنی چوکی پر تعینات تھا۔جب کہ گھر کی ملازمہ نے پولیس کو بتایا کہ متوفی نے اس سے قبل کسی بھی قسم کی پریشانی یا ذہنی دباؤ کا ذکر نہیں کیا۔متوفی چوکیدار آغا سراج درانی کے گھر پر بچپن سے ملازم تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ اپنی بندوق سے اتفاقیہ گولی چلنے کا بھی ہو سکتا ہے تاہم اس حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔