جون کو پاکستان بھر میں کورونا کے مریضوں میں 28 فیصد کمی دیکھنے میں آئی، اسد عمر

ہفتہ 11 جولائی 2020 11:49

جون کو پاکستان بھر میں کورونا کے مریضوں میں 28 فیصد کمی دیکھنے میں آئی، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2020ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے سماجی رابطہ کے ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ 20 جون کو پاکستان بھر میں کورونا کے 2969 مریض آکسیجن پر اور 546 وینٹی لیٹر پر تھے، کل الحمد اللہ یہ تعداد کم ہو کر آکسیجن پر 1762 اور وینٹی لیٹر پر 394 تھی، یعنی 28 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سمارٹ لاک ڈاؤن اور ایس او پی کی انتظامی کارروائی کا اور سب سے اہم عوام کے بہتر طرز عمل کی کامیابی نمایاں ہے۔انہوں نے کہاکہ اہم بات یہ ہے کے کورونا کی وبا کا پھیلاؤ روکنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ حفاظتی تدابیر پر عمل کریں گے تو صحتبھی محفوظہو گی اور روزگار بھی چلتا رہے گا، ورنہ جو امریکہ، برازیل اور بھارت جیسے ممالک میں ہو رہا ہے خدانخواستہ ہمارے یہاں بھی ہو سکتا ہے۔