قوم نے ثابت کیا کہ وہ کورونا کوشکست دینے کیلئے پرعزم ہے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ

ہفتہ 11 جولائی 2020 11:49

قوم نے ثابت کیا کہ وہ کورونا کوشکست دینے کیلئے پرعزم ہے، لیفٹیننٹ جنرل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2020ء) معاون خصوصی اطلاعات وچیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطہ کے ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ قوم نے ثابت کیا کہ وہ کورونا کوشکست دینے کیلئے پرعزم ہے،پاکستان نے کورونا سے جانیں بچانے اور روزگار دینے کی متوازن پالیسی اپنائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کورونا سے متعلق پاکستان کی پالیسی کو پذیرائی مل رہی ہے،کورونا سے نمٹنے کی پالیسی پرعالمی حمایت واضح ثبوت ہے۔