گھر سے منشیات کا اڈہ چلانے والی خاتون کوگرفتارکرلیا گیا

پولیس خاتون کے گھر چھاپے کے دوران چرس کا ذخیرہ دیکھ کر حیران رہ گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 11 جولائی 2020 11:45

گھر سے منشیات کا اڈہ چلانے والی خاتون کوگرفتارکرلیا گیا
سانگھڑ(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی 2020ء) گھر سے منشیات کا اڈہ چلانے والی خاتون کوگرفتارکرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں پولیس نے منشیات فروخت کرنے کے الزام میں خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔منشیات فروخت کرنے کے الزام میں خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق کارروائی شہدادپور کی راجپوت کالونی میں کی گئی جہاں مبینہ طور پر خاتون گھر سے منشیات کر اڈا چلا رہی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے گھر سے ایک کلو 90 گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے جب کہ ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے لاک اپ میں بند کر دیا گیا ہے۔پولیس نے اس حوالے سے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے کہ آیا خاتون کے اڈے پر کوئی اور غیر قانونی کام بھی کیا جا رہا تھا یا نہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پشاور میں منشیات فروش اور جرائم پیشہ عنا صر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات اور جرائم کی روک تھام کی خاطر جاری کریک ڈائون کے دوران مزید11 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ ناصر باغ امتیاز خان نے ملزم گل حبیب ولد فضل محمود سکنہ پشتخرہ اور مجاہد و نجیب کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ساڑھے تین کلو گرام سے زائد اعلی کوالٹی چرس اور دو بوتل شراب برآمد کر لی ہے ، ملزم فضل محمود موٹر کار کے ذریعے مخصوص گاہک کو منشیات سپلائی کرنے کی کوشش کر رہا تھا، اسی طرح دیگر کاروائیوں کے دوران تھانہ ریگی پولیس نے ملزم عبدالباسط، تھانہ ارمڑ پولیس نے ملزمان اقبال، اسرار اور رومان، تھانہ خزانہ پولیس نے ملزم حمزہ ، تھانہ داودزئی نے ملزم عارف، تھانہ متھرا پولیس نے کامران اور تھانہ چمکنی پولیس نے ملزم محب کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر ان کے قبضہ سے ایک عدد کلاشنکوف، دس عدد پستول جبکہ دو بوتل شراب بھی برآمد کر لی ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے