Live Updates

عزیر بلوچ ن لیگ میں شامل ہونے والے تھے۔ نیبل گبول

ن لیگ کے اعلیٰ عہدیدار عزیز بلوچ کے گھر گئے اور انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نبیل گبول کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 11 جولائی 2020 11:57

عزیر بلوچ ن لیگ میں شامل ہونے والے تھے۔ نیبل گبول
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی 2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے دعوی کیا ہے کہ کہ ن لیگ کے غوث علی شاہ تین بار عزیر بلوچ کے گھر گئے اور اسے ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے دعوی کیا کہ عزیر بلوچ ن لیگ میں شامل ہونے والے تھے۔انہوں نے کہا کہ نون لیگ کے اعلی عہدیدار غوث علی شاہ تین بار عزیر بلوچ کے گھر گئے۔

تاہم پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی ،قادر پٹیل اور یوسف بلوچ نے عزیر بلوچ کو منایا اور وہ واپس پیپلز پارٹی میں آگئے۔اس سے قبل نبیل بلوچ یہ بھی انکشاف کر چکے ہیں کہ عزیر بلوچ کے کاروبار میں جو پارٹنر تھا وہ اس وقت پی ٹی آئی کا ایم پی اے ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ اصلی جے آئی ٹی سندھ حکومت نے پیش کردی ہے، سندھ حکومت نے جوجے آئی ٹی جاری کی اس پرتمام اداروں کے دستخط ہیں۔

(جاری ہے)

نبیل گبول نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ عزیر بلوچ کے کاروبار میں جو پارٹنر تھا وہ اس وقت پی ٹی آئی کا ایم پی اے ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی زیدی کا کہنا ہے کہ اس کے پاس اصل جے آئی ٹی ہے جس پر چار وفاقی اداروں کےدستخط ہیں، سندھ حکومت نے جوجے آئی ٹی جاری کی اس پرتمام اداروں کے دستخط ہیں اور اصلی جے آئی ٹی سندھ حکومت نے پیش کردی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علی زیدی نے ذوالفقار مرزا کو ہیرو کہہ کر اپنا کیس کمزور کردیا ہے، علی زیدی اپنا کیس ہار چکے ہیں، وہ خاموش رہیں تو بہتر ہے، ذوالفقار مرزا نے عزیر بلوچ کے کہنے پر لیاری کے ایس ایچ اوز تبدیل کیے تھے، علی زیدی جی ڈی اے کوناراض نہیں کرنا چاہتے اسلیے ذوالفقار مرزا کے خلاف بات نہیں کرنا چاہتے۔

ایک انٹرویو میں نبیل گبول نے کہا کہ میرا آج بھی یہی موقف ہے کہ جن دو افسران کے جے آئی ٹی رپورٹ پر دستخط نہیں ان کے دستخط کروالیں اس لئے میں کسی بات سے پھرا نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ علی زیدی نے اپنے کیس کو کمزورکیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ذوالفقار مرزا مرد حُر اور ہمارا ہیرو ہے جس بندے نے امن کمیٹی بنائی اور پوری لیاری کو برباد کیا، عزیر بلوچ کو اتنا طاقتور کیا اس شخص کا جے آئی ٹی میں ذکر بھی نہیں ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات