برطانیہ میں کوروناوائرس سے مزید 48افراد ہلاک ہوگئے

حکومت نے دکانوں میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دینے پر غور شروع کردیا ہے،برطانوی میڈیا

ہفتہ 11 جولائی 2020 12:28

برطانیہ میں کوروناوائرس سے مزید 48افراد ہلاک ہوگئے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2020ء) برطانوی محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ ملک کورونا وائرس سے مزید 48 افراد کا انتقال ہوگیا، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 44 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی وزارت صحت نے گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ مزید 512 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، اور اب یہ تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 133 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ادھر برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے دکانوں میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دینے پر غور شروع کردیا ہے۔ یاد رہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ اور اسپتال جانے کی صورت میں پہلے ہی ماسک پہننا لازمی ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 23 لاکھ 93 ہزار 533 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 57 ہزار 494 ہو گئیں۔

متعلقہ عنوان :