ٹرمپ نے اپنے دیرینہ ساتھی اورسابق مشیر راجر اسٹون کی 40 ماہ قید کی سزا ختم کر دی

ہفتہ 11 جولائی 2020 12:28

ٹرمپ نے اپنے دیرینہ ساتھی اورسابق مشیر راجر اسٹون کی 40 ماہ قید کی سزا ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2020ء) امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے دیرینہ ساتھی اور سابق مشیر راجر اسٹون کی 40 ماہ قید کی سزا ختم کر دی ہے۔ وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ راجر اسٹون اب آزاد شخص ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے یہ اعلان راجر اسٹون کی سزا شروع ہونے سے چند روز قبل سامنے آیا ۔

(جاری ہے)

راجر اسٹون کو 2016 کے امریکی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کی تحقیقات میں کانگریس کے سامنے جھوٹا بیان دینے پر سزا سنائی گئی تھی۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے ممکنہ ڈیمو کریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن پر سوشلسٹ ہونے کا الزام لگادیا، اور سینیٹر برنی سینڈرز کا کٹھ پتلی قرار دے دیا۔ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن کے امریکا میں کوئی محفوظ نہیں ہوگا۔ایک سروے کے مطابق مارچ سے جون تک ٹرمپ کے مقابلے میں جو بائیڈن کی مقبولیت میں 12 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔