Live Updates

عزیر بلوچ شریف انسان ہے، عامر لیاقت کا طنزیہ پیغام

یہ اتنا شریف ہے کہ کبھی پیپلز ہارٹی کےرہنماؤں سے نہیں ملا کیونکہ وہ خود سمجھتا تھا کہ پیپلز پارٹی شرفا کی جماعت نہیں لیکن پیپلز پارٹی والےزبردستی بے چارے سے ملتے، رہنما تحریک انصاف عامر لیاقت حسین

Khurram Aniq خُرم انیق ہفتہ 11 جولائی 2020 12:19

عزیر بلوچ شریف انسان ہے، عامر لیاقت کا طنزیہ پیغام
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-11جولائی2020ء) عزیر بلوچ شریف انسان ہے۔ عزیر بلوچ کے معاملے پر پیغام جاری کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف عامر لیاقت حسین نے طنزیہ پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ اتنا شریف ہے کہ کبھی پیپلز ہارٹی کےرہنماؤں سے نہیں ملا کیونکہ وہ خود سمجھتا تھا کہ پیپلز پارٹی شرفا کی جماعت نہیں لیکن پیپلز پارٹی والےزبردستی بے چارے سے ملتے۔

عامر لیاقت کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے قاعدوں میں ض سے ضعیف کی تصویر عبدالستار ایدھی صاحب کی اور ب سے بے گناہ عزیر بلوچ کی ہے، تا ہم انہوں نے عزیر بلوچ کو طنز کرتے ہوئے شریف کہا ہے۔
خیال رہے کہ جب سے عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ منظرعام پر آئی ہے، تب سے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وفاقی وزیر علی زیدی نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ رپورٹ غلط ہے۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے دعویٰ کیا تھا کہ عزیر بلوچ کی جو جے آئی ٹی رپورٹ پیش کی گئی ہے وہ جعلی ہے، ان کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کے پاس 2017 میں جے آئی ٹی رپورٹ آگئی تھی، تا ہم آج انہوں نےا یک سوشل میڈیا پر عزیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان کی ویڈیو جاری کردی ہے جس کا وعدہ انہوں نے کل کیا تھا۔ پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر مافیا ڈان آصف زرداری اور قادر پٹیل ایک بار پھر بے نقاب ہوگئے، سیاست اور جرم ساتھ ساتھ چلتے رہے، حبیب جان نے ان دونوں کوبے نقاب کیا جو کبھی ان کے ساتھ تھے۔

ویڈیو کی بات کی جائے تو حبیب جان نے ویڈیو میں پیپلز پارٹی اور عزیر بلوچ کے درمیان 2012 میں ہونے والے روابط کے بارے میں بتایا ہے، بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ 2012 میں ہونے والے آپریشن کے بعد پیپلز پارٹی نے ایک مرتبہ پھر عزیر بلوچ سے رابطہ کیا تھا۔ عزیر بلوچ کو 5 کروڑ روپے دیئے گئے جس کے بعد وہ ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی میں شامل ہو گیا، عزیر بلوچ کی دوبارہ شمولیت پر وزیرقائم علی شاہ ، فریال تالپور اور شرمیلا فاروقی بھی وہاں گئیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات