Live Updates

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے

پی ٹی آئی رہنما کامران بنگش کو خیبرپختونخوا کا نیا مشیراطلاعات مقرر کر دیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 11 جولائی 2020 13:07

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے
پشاور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-11جولائی2020ء) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما اجمل وزیر نے مسعتفیٰ ہونے کی وجہ نہیں بتائی،تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔جب کہ اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ اجمل وزیر سے اطلاعات کاقلمدان واپس لے لیا گیا،کامران بنگش خیبرپختونخوا کے نئے مشیراطلاعات مقرر کیے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق کامران بنگش کےپاس بلدیات کاقلمدان بھی ہے۔واضح رہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے شوکت یوسفزئی سے اطلاعات کا قلمدان واپس لینے کے بعد اجمل وزیر کو مشیر اطلاعات مقرر کیا تھا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے اپنی کابینہ میں ردوبدل رواں سال مارچ میں کیا تھا۔

(جاری ہے)

جس کے تحت وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی اور اجمل وزیر کے محکمے اور وزارتیں تبدیل کی گئی تھیں۔

کابینہ میں وزارتوں میں ردوبدل کے نوٹیفکیشن کے تحت وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے شوکت یوسفزئی سے اطلاعات کا قلمدان واپس لے کر ان کی جگہ اجمل وزیر کو مشیر اطلاعات مقرر کیا تھا۔۔ جبکہ شوکت یوسفزئی کووزارت لیبر اور ثقافت کا قلمدان سونپا تھا۔اس سے قبل کابینہ میں سیاست اور وزیراعلیٰ کے خلاف دھڑے بندی پر تین وزراء کی چھٹی کروا دی گئی تھی۔

ابھی تک ان وزراء کو کابینہ میں واپس نہیں لیا گیا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ برطرف وزراء عاطف خان اور شہرام ترکئی کو خیبرپختونخواہ کابینہ میں واپس شامل نہیں کیا جائے گا۔ محکمہ سیاحت و کھیل اور نوجوانان امور کا قلمدان وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کے پاس ہی رہے گا جبکہ محکمہ مال کا قلمدان وزیر قانون سلطان محمد کو دیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

قبل ازیں خبریں موصول ہورہی تھیں کہ شاید برطرف وزرا کو کے پی کے کابینہ میں دوبارہ شامل کرلیا جائے۔ عاطف خان اور شہرام ترکئی کی برطرفی کے بعد وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی ۔ ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے دونوں وزراء کی کابینہ میں واپسی کاعندیہ دیا تھا۔ ملاقات میں دونوں وزراء صفایاں پیش کرتے رہے، اسی دوران دونوں رہنماؤں میں بیان بازی بھی ہو گئی جس پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا۔ برطرف وزراء نے عمران خان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف سازش کی گئی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات