روس کی انٹرنیٹ ایجنسی پر سائبر حملہ کرنے کا حکم دیا تھا ، ٹرمپ

ہفتہ 11 جولائی 2020 13:37

روس کی انٹرنیٹ ایجنسی پر سائبر حملہ کرنے کا حکم دیا تھا ، ٹرمپ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2020ء) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قبول کیا ہے کہ انہوں نے 2018 میں روس کی انٹرنیٹ ریسرچ ایجنسی (آئی آر ای)پر سائبر حملہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے یہ باتیں واشنگٹن پوسٹ کو دئے گئے اپنے انٹرویو میں کہی ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کے رپورٹر صحافی مارک تھیسین کو دئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے 2018 میں روس کی آئی آر اے پر سائبر حملے کا حکم دیا تھا،جس پر 2016 میں ہوئے صدارتی انتخابات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد ہوا تھا۔