ماسک ضوابط پر عمل کرانے پر تشدد کا شکار بننے والا فرانسیسی بس ڈرائیور چل بسا

ہفتہ 11 جولائی 2020 13:37

ماسک ضوابط پر عمل کرانے پر تشدد کا شکار بننے والا فرانسیسی بس ڈرائیور ..
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2020ء) ایک فرانسیسی بس ڈرائیور جسے کورونا وائرس ضوابط پر عمل کرانے کی کوشش میں مسافروں نے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا تھا، ایک ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا۔ یہ واقعہ جنوب مغربی فرانسیسی قصے بیون میں پیش آیا تھا۔

(جاری ہے)

مختلف سیاسی رہنماؤں نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک ’بزدلانہ حملہ‘ قرار دیا ہے۔ 59 سالہ ڈرائیور فِلیپ مونگوئی برین ڈیڈ حالت میں ایک ہسپتال میں مصنوعی تنفس کے ساتھ زندہ تھے، تاہم ان کے اہل خانہ نے جمعے کو لائف اسپورٹ نظام بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں دو افراد زیرحراست ہیں۔

متعلقہ عنوان :