ٹی آئی پی کو نیشنل ریڈیوٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے حوالہ کرنے کی منظوری ضلع ہری پور کے لیے بڑی خوشخبری ہے، عمائدین

ہفتہ 11 جولائی 2020 16:37

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2020ء) ٹیلی فون انڈسٹریز آف پاکستان کو نیشنل ریڈیوٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے حوالہ کرنے کی منظوری ضلع ہری پور کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔ اس حوالے سے تیار کی گئی سمری پروزیر پاکستان کے دستخط ہری پور کے عوام باالخصوص پڑھے لکھے نوجوان طبقہ کے لیے بڑا قدم ہے ۔وفاقی وزیر عمرایوب خان کی خصوصی کاوش سے وزیر اعظم کی جانب سے منظوری ملنا نہ صرف نوجوان طبقے کے سنہرے مستقبل کی نوید ہے بلکہ ملکی ترقی میں بھی اِس کے دوراس اثرات مرتب ہوں گے ۔

ہمارے قابل و باصلاحیت نمائندہ نے ثابت کردیا ہے کہ وہ مرکزی سطح کی تمام ترمصروفیات کے باوجود اپنے حلقے کی تعمیر و ترقی اور بے روز گاری کے خاتمے کے لیے بھی متحرک کردار ادا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار غلام سرور، محمدآفتاب،احسن علی،فردوس خان،شکیل احمد،محمد جمیل اورطاہر محمود سمیت متعدد دیگر افراد نے ٹی آئی پی کو نیشنل ریڈیوٹیلی کمیونیکیشن کے حوالے کرکے فعال کرنے اور منافع بخش ادارہ بنانے کے اہم ترین فیصلہ کے حوالہ سے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی فون انڈسٹریز آف پاکستان کا قیام 1952 میںفیلڈ مارشل و صدرِ پاکستان محمد ایوب خان کے بھائی سردار بہادر خان کا کارنامہ ہے جسے آج ایک بار پھر اُسی گھرانے کے چشم و چراغ وفاقی وزیر توانائی ،پیٹرولیم وقدرتی وسائل عمرایوب خان کی خصوصی کاوشوں سے نئی طرز سے بحال کیا جارہا ہے۔

ہمارے قائد نے اپنی خاندانی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہری پور کے عوام کے لیے ایک تاریخ ساز کارنامہ سر انجام دیاہے جس سے نوجوان طبقے کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں ۔ اس احسن اقدام پر ہری پور کے غیور عوام وفاقی وزیر عمرایوب خان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دونوں وزیر اعظم عمران خان نے ہری پور کا دورہ کرکے این آرٹی سی میں تیارکیے گئے وینٹی لیٹرز کا معائنہ کیا اوراور اس حوالے سے قائم کی گئی لیب کا افتتاح بھی کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان بھی ان کے ہمراہ تھے جنہوں نے ٹی آئی پی کو این آر ٹی سی کے حوالے کرکے فعال کرنے اور منافع بحش ادارہ بنانے کی تجویز پیش کی جس پر وزیر اعظم نے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے تجویز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی اور بعد ازاں ٹی آئی پی فیکٹری کو این آر ٹی سی کے حوالے کرنے سے متعلق تیار کی گئی سمری پر دستخط بھی کئے۔

ٹیلی فون انڈسٹری آف پاکستان بین الاقوامی معیار کا قومی ادارہ تھا جہاں ہزاروں لوگوں کو باعزت روزگار ، دنیا بھر کو مختلف آلات کے ساتھ ساتھ الیکٹرانکس ڈیوائسز برآمد کرکے پاکستان کو اربوں روپے کی آمدن ہوتی تھی لیکن سابق حکمرانوں حکمرانوں کی عدم توجہی و نااہلی کے باعث منافع بحش ادارے کو دیوالیہ کردیا گیا تھا اور جدید و قیمتی مشینری سمیت اربوں روپے کی املاک تباہ ہوچکی ہیں ۔

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے انتخابی مہم میں عوام کو مذکورہ ادارہ کی معالیت کی منصوبہ بندی کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی جس پر عمل کرتے ہوئے وزیر موصوف ادراہ کی فعالیت کے لیے کوشاں ہیں۔ ان کی مخلصانہ کوششوں ،قائدانہ صلاحیتوں اور انقلابی اقدامات پر ضلع بھر کے عوامی حلقوںنے انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنا مسیحا قرار دیاہے۔