لاہور، ڈیفینس سے مبینہ زیادتی کا شکار 20 سالہ گھریلو ملازمہ کی لاش برآمد

گھریلو ملازمہ عالیہ کوثر نے مبینہ طور پر خود کشی کی،زیادتی سمیت دیگر پہلوؤں پر بھی تفتیش جاری ہے۔ پولیس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 11 جولائی 2020 16:01

لاہور، ڈیفینس سے مبینہ زیادتی کا شکار 20 سالہ گھریلو ملازمہ کی لاش برآمد
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-11جولائی2020ء) لاہور کے علاقے ڈیفنس سے 20 سالہ گھریلو ملازمہ کی لاش برآمد ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ایک گھر سے 20 سالہ گھریلو ملازمہ کی لاش ملی ہے۔پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گھریلو ملازمہ عالیہ کوثر نے مبینہ طور پر خود کشی کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ زیادتی سمیت دیگر پہلوؤں پر بھی تفتیش جاری ہے۔

لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔-19جون2020ء کو بھی لاہور میں گھریلو ملازمہ کے ساتھ تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا۔۔ کشور نامی نوکوانی کو چھوٹی چھوٹی غلطیوں پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔۔ اس موقع پر کشور کے بھائی فریاد نے پولیس میں شکایت درج کرواتے ہوئے بتایا کہ کیشور کو چھوٹی چھوٹی غلطیوں کی وجہ سے مالک اور اس کی بیوی مارتے تھے جبکہ اس کے سر کے ایک حصے سے بال بھی کاٹ دیئے گئے ہیں جبکہ اس کے جسم کے مختلف حصوں پر چوٹوں کے نشانات بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں یہ اس نوعیت کا پہلا واقع نہیں ہے جس میں نوکوانیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اس سے قبل بھی ایسے واقعات سامنے آتے رہے ہیں جہاں گھریلو خواتین کو تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر ایک دن میں تقریباََ 8 بچوں کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا جاتاہے۔اسی طرح دو جون 2020ء کو اولپنڈی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں غلطی سے پنجرے سے طوطا اڑانے پر مالک نے تشدد کرکے 8 سالہ ملازمہ زہرہ شاہ کو قتل کر دیا۔

بتایا گیا کہ راولپنڈی بحریہ ٹاون میں 8 سالہ ملازمہ زہرہ شاہ نے طوطے سے کھیلنے کی کوشش کی تو غلطی سے پنجرہ کھول لیا،جس سے طوطا اڑ گیا۔ اس کے بعد مالک نے کمسن ملازمہ پر بدترین تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ اسپتال میں علاج کے دوران ہی دم توڑ گئی۔۔ پولیس نے ملازمہ پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔سوشل میڈیا پر زہرہ شاہ کے قتل کے خلاف آواز اٹھائی گئی۔اور انہیں انصاف دلانے کے لئے سوشل میڈیا پر ( #JusticeForZohraShah ) ٹاپ ٹرینڈ بنا۔