4صنعتی زون قائم ہو نے سے ترقی کا نیا با ب شروع ہو گا،صدرسرگودہا چمبر آف کا مر س

ہفتہ 11 جولائی 2020 16:54

4صنعتی زون قائم ہو نے سے ترقی کا نیا با ب شروع ہو گا،صدرسرگودہا چمبر ..
سلانوا لی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2020ء) صدرسرگودہاچمبرآف کا مر س اینڈانڈسٹری مظہراحمدملک نے کہاہے کہ پاکستانی معیشت مشکلات کی زدمیںہے اورکروناوائرس کی وجہ سے یہ نجانے کتناعرصہ اورمشکلات کاشکاررہے گی اس کی وجہ سے بے روزگاری بڑھ رہی ہے سرگودہاڈویثرن کے 3مجموعی طورپر4صنعتی زون قائم ہونے سے علاقہ میںترقی کانیاباب رقم ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوںسے با ت چیت کرتے ہو ئے کیا ۔انہوںنے کہا کہ تحصیل بھلوا ل کے مقام پر انڈسٹریل اسٹیٹ کام کر ر ہی ہے سلانوا لی سرگودہااورقائدآباد میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام پر کا م تیزی سے شروع ہے سرگودہا ڈویثرن میں انڈسٹریل اسٹیٹ قائم ہو نے سے ڈویثرن کے 50ہزار سے زائدمقامی خا ندانوں کو روزگار کے بہترین مواقع میسرآئیں گے ۔