پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، متعدد ملزمان گرفتار

ہفتہ 11 جولائی 2020 17:10

پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرساہیوال امیر تیمور خان کی ہدایت پر پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ترجمان ڈی پی او آفس کے مطابق تھانہ ڈیرہ رحیم نے ملزم ضمیر احمد ،تھانہ شاہکوٹ نے ملزم محمد سلیم ،تھانہ صدر چیچہ وطنی نے ملزم محمد عمر ،تھانہ کسووال نے ملزم محمد بخش سے چرس6950گرام ،تھانہ غلہ منڈی نے ملزم محمد عقیل تھانہ نورشاہ نے ملزم علی اکبر اور تھانہ سٹی ساہیوال نے ملزم ذیشان سے شراب78لیٹر معہ چالو بھٹی اور ولائتی شراب41بوتل برآمد کر لیں۔

(جاری ہے)

ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھا نہ ہڑپہ نے ملزم امانت علی ،تھانہ یوسفوالا نے ملزمان محمد رمضان ،انجم،سلیم ،کاشف شہزاد ،تھانہ سٹی چیچہ وطنی نے ملزم محسن علی اور تھانہ کسووال نے ملزم اللہ دتہ سے الگ الگ پسٹل30بور7عدد ،تھانہ کسووال نے ملزم محمد بخش،تھانہ نورشاہ نے ملزم محمد نواز سے بندوق12بور2عدد،تھانہ یوسفوالا نے ملزم کاشف شہزاد سے رائفل44بور1عددجبکہ تھانہ ملزم علی شریف سے کاربین 12 بور1عدد معہ متعدد گولیاں برآمد لیں۔ملزمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیااور علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے۔