عزیر بلوچ کی اہل خانہ سے عدالت میں ملاقات

ہفتہ 11 جولائی 2020 17:17

عزیر بلوچ کی اہل خانہ سے عدالت میں ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2020ء) کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے دو رینجرز اہلکاروں کے قتل کیس کی سماعت کے دوران عزیر بلوچ کی اہل خانہ سے ملاقات کی درخواست منظور کرلی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت میں ملزم عزیر بلوچ اور شیر محمدکو پیش کیا گیا ، اس موقع پر عدالت نے عزیر بلوچ کی اہل خانہ سے ملاقات کی درخواست منظور کرلی جس کے بعد عزیر بلوچ کی اہل خانہ سے ملاقات 15 سے 20 منٹ تک جاری رہی ۔

دوسری جانب کیس میں استغاثہ کے گواہ نے بیان قلم بند کرانے کے لئے مہلت طلب کرلی جس کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی۔استغاثہ کے مطابق ملزمان نے دو اہلکاروں اعجاز اور ناصر کو اغوا کے بعد قتل کیا تھا، ملزماں نے مقتولین کی مسخ شدہ نعشیں میوہ شاہ قبرستان میں پھینک دی تھیں۔ملزمان کے خلاف پاک کالونی تھانے میں دوہرے قتل کیس کا مقدمہ درج ہے۔