عالمی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فی اونس سونے کی قیمت میں 32ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

ہفتہ 11 جولائی 2020 17:58

عالمی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فی اونس سونے کی قیمت میں 32ڈالر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2020ء) عالمی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فی اونس سونے کی قیمت میں 32ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی او نس سونا1776ڈالر سے بڑھ کر1808ڈالر ہو گیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں ایک تولہ سونا4ہزار روپے مہنگا ہو گیا جس کی وجہ سے ایک تولہ سونا1لاکھ4ہزار900روپے سے بڑھ کر1لاکھ8ہزاور900روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا اسی طرح دس گرام سونا3424روپے کے اضافے سے 89ہزار935روپے سے بڑھ کر 93ہزار364روپے ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :